27 دسمبر، 2008، 8:10 PM

عراق

بغداد میں کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک

بغداد میں کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 54زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 54زخمی ہوگئے ہیں ۔بغداد میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ کار بم دھماکہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب کیا گیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 22افراد ہلاک اور51 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر الرمادی میں عراقی جیل سے فرار ہونے والے القاعدہ کے تین عسکریت پسندوں میں سے ایک کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔

 

News ID 807287

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha